فیصل بینک لمیٹڈ کا آٹوکیش شروع کرنے کا اعلان

فیصل بینک لمیٹڈ کا آٹوکیش شروع کرنے کا اعلان

  



کراچی (پ ر)صارفین کے لئے جدید مالیاتی مصنوعات متعارف کروانے کے اپنے مشن کے مطابق، پاکستان کے صف اول کے بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ نے کراچی کے ایک ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں آٹو کیش شروع کرنے کا اعلان کیا۔ فیصل آٹو کیش آسان اقساط پر اداکئے جانے والا پرسنل لون ہے ۔ اس پروڈکٹ کے ذریعے صارفین اپنی گاڑیوں کے اوپر آسان اقساط پر قرضے حاصل کرسکیں گے تاکہ اپنی مالی ضروریات پوری کرسکیں۔اس پروڈکٹ کو 12سے 60ماہ تک کے آسان شیڈول پر مناسب ریٹ پر جاری کیا جائے گا۔ اس موقع پر ریٹیل بینکنگ کے سربراہ طاہر یعقوب بھٹی نے کہا فیصل آٹو کیش ہماری مصنوعات میں منفرد اضافہ ہے اور میں مکمل اعتماد سے کہوں گا کہ اس پروڈکٹ سے صارفین کو بھرپور فائدہ ہوگا ۔ یہ بینکنگ کی صنعت میں منفرد اور جدت سے مزین اضافہ ہے۔کنزیومر فنانس کے سربراہ سید افتخار الحق نے کہا ’یہ پروڈکٹ ویسے تو ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے صارفین کو دیا جائے گا لیکن 30یا اس عمر سے اوپر والے صارفین کے لئے موزوں ترین پروڈکٹ ہے۔ ان سیکیور بزنس کے سربراہ فہد اللہ خان نے کہا ہم اپنی مصنوعات کے متنوع اور مزید مؤثر بنانے کے لئے کوشاں رہتے ہیں اور اب اپنے اس نئے آٹو کیش کے ذریعے ہم سمجھتے ہیں کہ اپنے صارفین کے لئے ہم قدر میں اضافہ کرنے میں کامیاب ہونگے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر