رانا شفیق کی عبوری ضمانت میں 20نومبر تک توسیع

رانا شفیق کی عبوری ضمانت میں 20نومبر تک توسیع

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق ہاکی اولمپئین رانا شفیق پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام،سندھ ہائی کورٹ نے رانا شفیق کی عبوری ضمانت میں 20 نومبر تک توسیع کردی ۔جمعرات کو سماعت کے موقع پر سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے نیب کو تمام دستاوئزات ریکارڈ کا حصہ بنانے کی ہدایت کی ،نیب نے سابق اولمپئین کے خلاف ریفرنس دائر کردیاجس کی تفصیلات سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادی،نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ملزم رانا شفیق نے آمدن سے کہیں زاید اثاثے بنانے،ملزم نے 499ملین روپے کے غیر قانونی اثاثے بنائے،ملزم 2005میں کسٹم ڈیپارٹمنٹ سے ریٹائر ہوا اس وقت اس کی آمدن اتنی نہیں تھی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...