وہ خطرناک بیماری جس سے گھر اور کاروبار تباہ ہوجاتے،دوست دشمن بن جاتے ہیں ،اسکا بہترین علاج کرنا چاہتے ہیں تو یہ وظیفہ کریں

وہ خطرناک بیماری جس سے گھر اور کاروبار تباہ ہوجاتے،دوست دشمن بن جاتے ہیں ...
وہ خطرناک بیماری جس سے گھر اور کاروبار تباہ ہوجاتے،دوست دشمن بن جاتے ہیں ،اسکا بہترین علاج کرنا چاہتے ہیں تو یہ وظیفہ کریں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

طعنے بازی ہمارے معاشرے کا انتہائی برا فعل ہے ،کسی کو برداشت نہ کرنے کی اس عادت کی وجہ سے لوگوں کے گھر برباد ہوجاتے ہیں ۔گھریلو زندگی کی تباہ کاریاں عام طور پر ایسی رویہ سے جنم لیتی ہیں ،جب ایک ساس بہو کو طعنے مارتی ہے یا نند بھاوج میں طعنہ بازی شروع ہوتی ہے تو اس میں مرد بھی ملوث ہوجاتے ہیں اور پھر ناچاقی کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ۔میاں بیوی میں بھی عام طور پر لڑائیوں کا سلسلہ اس سماجی بیماری سے پیدا ہوتا ہے۔ دوستوں میں بھی طعنے بازی ایک دوسرے کا جانی دشمن بنا دیتی ہے ۔اصل میں طعنہ ظرف کی کمی سے واقع ہوتا ہے ۔کم ظرف لوگ اگر اپنی اس عادت پر قابو پالیں تو لوگوں کی زندگی سکون میں آجاتی ہے ۔

طعنے اور چغل خوری میں ماں بیٹی کا رشتہ ہے ۔ اس اٹوٹ رشتے کو روحانی طور پر ختم کرنے کے لئے بہت آسان وظائف موجود ہیں ۔سورہ فاتحہ شریف روزانہ تین بار پرھنے والوں کی جان ایسے لوگوں سے چھوٹ جاتی ہے جو طعنے اور چغل خوری کے عادی ہوں ۔

ایک بڑا موثر عمل سورہ الھمزہ کی تلاوت میں ہے ۔کوئی ایسا انسان جسے لوگوں کے طعنے اور چغل خوری سے امان نہ مل رہی ہوتو وہ قرآن مجید کی سورہ الھمزہ کا ذکر کرنا شروع کردے جس سے نکتہ چینی کرنے والوں کے منہ بند ہوجائیں گے ۔لوگوں کے شر اور اپنے افسران بالا کی کڑی تنقید اور گالی گلوچ سے بچنے کے لئے 21 بار سورة الھمزہ روزانہ پڑھنا معمول بنا لیں ،چالیس روز بعد کم از کم 7 بار پڑھ لیا کریں ۔ ان شاءاللہ اماں نصیب ہوگی ۔ پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com

مزید : روشن کرنیں