وقت ختم ، سپریم کورٹ نے احتسا ب عدالت کو شریف خاندان کیخلاف ٹرائل مکمل کرنے کیلئے مزید کتنا وقت دیدیا ؟ صبح صبح بڑی خبر آ گئی

وقت ختم ، سپریم کورٹ نے احتسا ب عدالت کو شریف خاندان کیخلاف ٹرائل مکمل کرنے ...
وقت ختم ، سپریم کورٹ نے احتسا ب عدالت کو شریف خاندان کیخلاف ٹرائل مکمل کرنے کیلئے مزید کتنا وقت دیدیا ؟ صبح صبح بڑی خبر آ گئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو شریف خاندان کے خلاف کرپشن ریفرنس کا ٹرئل مکمل کرنے کیلئے وقت میں توسیع دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب احتساب عدالت کو دیئے گئے وقت کی مدت ختم ہو گئی تھی جس کے باعث احتساب عدالت نے سپریم کورٹ سے وقت میں چھ ہفتوںکی توسیع کیلئے رجوع کیا تھا ۔ جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے پانچ ہفتوں کی مہلت دے دی ہے اس طرح احتساب عدالت کو آئندہ مہینے 17 نومبر تک شریف خاندان کیخلاف کرپشن کا ٹرائل مکمل کرنا ہو گا ۔سپریم کورٹ کی جانب سے شریف خاندان کیخلاف ٹرائل مکمل کرنے کیلئے چھٹی مرتبہ توسیع کی گئی ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...