یہ وہ کیس ہے جس نے2بھائیوں میں تلخی پیداکردی:شریف خاندان کے خلاف ٹرائل مکمل کرنے کے کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کے لئے وقت میں توسیع کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے نواز شریف کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ خواجہ حارث صاحب! یہ وہ کیس ہے جس نے2بھائیوں میں تلخی پیداکردی۔ آپ جانتے ہیں 2بھائی کونسے ہیں؟
سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف ٹرائل مکمل کرنے کیلئے 17 نومبر تک کاوقت دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہم تو 2 ہفتے کاوقت دینا چاہتے ہیں، خواجہ صاحب! ہمیشہ آپ کی بات مانی ہے لیکن آپ تاثر دیتے ہیں کہ آپ کی بات نہیں مانی جاتی۔خواجہ حارث صاحب! یہ وہ کیس ہے جس نے2بھائیوں میں تلخی پیداکردی۔ آپ جانتے ہیں 2بھائی کونسے ہیں؟عدالت نے شریف خاندان کیخلاف ٹرائل مکمل کرنے کیلئے تاریخ میں چھٹی بارتوسیع کرتے ہوئے 17 نومبر تک وقت دے دیا۔