نوازشریف نے احتساب عدالت کے باہر ن لیگی رہنما سے ایسی چیز کے بارے میں پوچھ لیا کہ سن کر عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے

نوازشریف نے احتساب عدالت کے باہر ن لیگی رہنما سے ایسی چیز کے بارے میں پوچھ ...
نوازشریف نے احتساب عدالت کے باہر ن لیگی رہنما سے ایسی چیز کے بارے میں پوچھ لیا کہ سن کر عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آمد پر نوازشریف نے ن لیگی رہنما سردار اورنگزیب نلوٹھا سے گفتگو کے دوران سوال کیا کہ ” ہزارہ موٹر وے کا کیا بنا ؟ “ جس پر لیگی رہنما نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” ہزار ہ موٹر وے بن گئی ہے اور اب لوگ اس کے ذریعے صرف 22 منٹ میں پہنچ جاتے ہیں ۔“ فلیگ شپ ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ دوسری جانب احتساب عدالت کو عدالت عظمیٰ کی جانب سے شریف خاندان کیخلاف ٹرئل مکمل کرنے کیلئے دیا جانے والا وقت ختم ہو گیاہے تاہم احتساب عدالت نے سپریم کورٹ سے وقت میں توسیع کی درخواست کی جسے منظور کرتے ہوئے مزید پانچ ہفتوں کا وقت دے دیا گیاہے ۔

مزید : قومی


loading...