پاکستان میں قید بھارتی جاسوس انتقال کر گیا

پاکستان میں قید بھارتی جاسوس انتقال کر گیا
پاکستان میں قید بھارتی جاسوس انتقال کر گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کی کوٹ لکھپت سینٹرل جیل میں 12 سال سے قید بھارتی جاسوس کی گزشتہ رات طبعی موت سے چل بسا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 63 سالہ کرشن ساگر نامی بھارتی جاسوس گزشتہ 12 برس سے جیل میں سزا کاٹ رہا تھا اور گزشتہ رات اس کی اچانک طبیعت خراب ہوئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کے بعد جیل حکام نے اس کی لاش جناح ہسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کر دی ہے ۔ اس کی لاش بھارت بھیجنے کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔

مزید : قومی


loading...