ضمنی انتخابات: پاک فوج کے جوان آج پولنگ سٹیشنزکی سیکیورٹی سنبھالیں گے:الیکشن کمیشن

ضمنی انتخابات: پاک فوج کے جوان آج پولنگ سٹیشنزکی سیکیورٹی سنبھالیں گے:الیکشن ...
ضمنی انتخابات: پاک فوج کے جوان آج پولنگ سٹیشنزکی سیکیورٹی سنبھالیں گے:الیکشن کمیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)14اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے پاک فوج کے جوان آج(جمعہ کو) پولنگ سٹیشنزکی سیکیورٹی سنبھالیں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق 14اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت فوج تعیناتی کافیصلہ کیاگیااور پاک فوج کے جوان پولنگ سٹیشنزکے اندراورباہرتعینات ہوں گے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان آج پولنگ سٹیشنزکی سیکیورٹی سنبھالیں گے اور15 اکتوبرتک پولنگ سٹیشنزپرتعینات رہیں گے۔