9بچوں کی اجتماعی نماز جنازہ میں کوئی انتظامی افسر شریک نہیں ہوا

9بچوں کی اجتماعی نماز جنازہ میں کوئی انتظامی افسر شریک نہیں ہوا

  



سکھر (ویب ڈیسک) سانحہ صالح پٹ میں جاں بحق ہونیوالے 9بچوں کی اجتماعی نماز جنازہ میں کسی انتظامی افسر نے شرکت نہیں کی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعہ کے بعد نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سکھر کو ہدایات بھی دی تھیں کہ متاثرین کی دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے لیکن حیرت انگیز طو رپر اتنے بڑے سانحہ کے باوجود کمشنر سکھر، ڈپٹی کمشنر سطح کے کسی بھی افسر نے نماز جنازہ میں شرکت نہیں کی، جس سے یہ بات بھی واضح ہوتی ہے کہ واقعہ کے بعد انتظامی افسران موقع پر پہنچے ہی نہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /سکھر


loading...