شہباز شریف کا ویلتھ ٹیکس ، گاڑیوں کا ریکارڈ نیب کو فراہم، سلمان شہباز کو منی ٹریل کے ثبوت دینے کی ہدایت
لاہور (ویب ڈیسک) ایف بی آر نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے بنک اکاؤنٹس اور اثاثہ جات کے ریکارڈ کے بعد ویلتھ ٹیکس کا مکمل ریکارڈ بھی نیب لاہور کو فراہم کر دیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق نیب نے 1979ء سے 2001ء تک شہباز شریف کی ویلتھ ٹیکس کا مکمل ریکارڈ طلب کیا تھا۔ ایف بی آر نے 22 سال کا ریکارڈ نیب کو دیدیا ۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے بھی شہباز شریف کے زیرِ استعمال گاڑیوں کا ریکارڈ نیب کو فراہم کر دیا ۔ ریکارڈ کے مطابق شہباز شریف کے نام پر3گاڑیاں رجسٹرڈہیں،جن میں ایک کرولا اور 2 لینڈ کروزرگاڑیاں ہے، جن کے رجسٹریشن نمبرزLEB-10-1957 ، LEE-18-3761اورLEF-08-5100ہیں۔ نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم نے سلمان شہباز کو منی ٹریل کے ثبوت اور اکاؤنٹ ٹرانزیکشن کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔