ججز پر الزامات لگانے والے جج عظیم آفریدی کو جبری ریٹائر کرنے کا حکم

ججز پر الزامات لگانے والے جج عظیم آفریدی کو جبری ریٹائر کرنے کا حکم
ججز پر الزامات لگانے والے جج عظیم آفریدی کو جبری ریٹائر کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عظیم آفریدی کو جبری ریٹائرڈ کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں.

روزنامہ جنگ کے مطابق پشاورہائی کورٹ کے رجسٹرار خواجہ وجیہہ الدین کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عظیم آفریدی نے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس سمیت بعض دیگرسابق اور حاضر سروس ججز پر بے بنیاد الزامات عائد کئے تھے اورضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان الزامات کی شکایات صدر پاکستان اور وزیراعظم کو بھجوائی تھی جس پرعظیم آفریدی کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کرتے ہوئے انہیں معطل کرکے انکوائری شروع کی گئی اور جج کو اپنی صفائی کا بھر پور موقع دیا گیا لیکن وہ اس حوالے سے تسلی بخش جواب نہ دے پائے جس پرمحکمانہ انکوائری کمیٹی نے ان کی جبری ریٹائرمنٹ تجویزکی اوراس حوالے سے سفارشات مرتب کرکے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ کو ارسال کی گئی ۔