آرمی چیف کا دورہ برطانیہ ، برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف،برطانوی وزیردفاع اورنیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات،گارڈآف آنرپیش

آرمی چیف کا دورہ برطانیہ ، برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف،برطانوی وزیردفاع ...
آرمی چیف کا دورہ برطانیہ ، برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف،برطانوی وزیردفاع اورنیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات،گارڈآف آنرپیش

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دورہ برطانیہ کے دوران برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف،برطانوی وزیردفاع اورنیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات کی جبکہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کوگارڈآف آنربھی پیش کیاگیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ دورہ برطانیہ پر ہیں جہاں آرمی چیف نے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سرنکلسن کارٹرسے ملاقات کی ۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان استقامت کےساتھ استحکام کی طرف بڑھ رہاہے اور پاکستان برطانیہ سے دوطرفہ سیکیورٹی تعلقات کامزید فروغ چاہتاہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی برطانوی وزیردفاع گیون ولیم سن سے بھی ملاقات ہوئی جبکہ آرمی چیف نے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرمارگ سیڈول سے بھی ملاقات کی اورملاقات کے بعد پاک برطانیہ وفودسطح پربھی بات چیت ہوئی اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کوگارڈآف آنرپیش کیاگیا جبکہ تمام ملاقاتوں میں برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی بھی موجودتھے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی