ریلوے اراضی کی ملکیت سے متعلق کیس :سپریم کورٹ کا چاروں صوبائی چیف سیکریٹریزاور اٹارنی جنرل کونوٹس

ریلوے اراضی کی ملکیت سے متعلق کیس :سپریم کورٹ کا چاروں صوبائی چیف ...
ریلوے اراضی کی ملکیت سے متعلق کیس :سپریم کورٹ کا چاروں صوبائی چیف سیکریٹریزاور اٹارنی جنرل کونوٹس

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریلوے اراضی کی ملکیت سے متعلق کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریزاور اٹارنی جنرل کونوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے اراضی کی ملکیت سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے سپریم کورٹ میں کی ۔ چیف جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے کہ ریلوے حکام تعاون نہیں کر رہے، زمین ریلوے کے مقاصد کے لئے استعمال ہوتی ہے۔جس پر عدالت نے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریزکونوٹس جاری کردیئے اور اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /علاقائی /اسلام آباد


loading...