پرنٹنگ کی 4 مشینوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ، 2 لاکھ پاسپورٹ تاخیر کا شکار

پرنٹنگ کی 4 مشینوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ، 2 لاکھ پاسپورٹ تاخیر کا شکار
پرنٹنگ کی 4 مشینوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ، 2 لاکھ پاسپورٹ تاخیر کا شکار

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک بھر میں پاسپورٹ کے اجرا کا بحران پیدا ہوگیا۔ 2 لاکھ پاسپورٹ اب تک تیار نہ ہوسکے، پرنٹنگ کی 4 مشینوں نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ شہری پاسپورٹ کے حصول کے لیے خوار ہونے لگے، 2 لاکھ پاسپورٹ پرنٹ نہ ہوسکے۔

روزنامہ دنیا کے مطابق پاسپورٹ پرنٹ کرنے والی 4 مشینوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ ایک کے بعد ایک مشین خراب ہوتی رہی لیکن لیکن پہاسپورٹ حکام سوتے رہے، پتہ تب چلا جب پاسپورٹ کا بیک لاگ دو لاکھ تک پہنچ گیا۔ ارجنٹ فیس جمع کرانے والوں کو عام طور پر 4 دن میں پاسپورٹ ملتا تھا لیکن اب 2 سے 3 ہفتے بعد پاسپورٹ دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب نارمل فیس کیساتھ 14 دنوں میں ملنے والے پاسپورٹ اب کئی ہفتوں میں بھی تاری نہ ہوسکے۔ اس حوالے سے پاسپورٹ حکام سے بار ہا رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے مؤقف دینے سے انکار کردیا۔ واضح رہے کہ عمرہ سیزن شروع ہوتے ہی پاسپورٹ آفس کو ملک بھر سے روزانہ 20 ہزار درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد