رات گئے آپریشن، الیاس چنیوٹی سے کتنی مالیت کی اراضی واگزار کروائی گئی? ایسی خبر آ گئی کہ نواز شریف کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
چنیوٹ(ویب ڈیسک) قبضہ مافیا کیخلاف بڑا آپریشن جاری، ضلعی انتظامیہ نے لیگی ایم پی اے الیاس چنیوٹی کے قبضہ سے 4 ارب کی پراپرٹی واہگزار کروا لی۔
روزنامہ دنیا کے مطابق چنیوٹ میں ضلعی انتظامیہ کا قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن جاری، لیگی ایم پی اے الیاس چنیوٹی کے قبضہ سے 4 ارب مالیت کی اراضی واگزار کرا لی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب قیمتی کمرشل اراضی پر تعمیرات مسمار کردیں، ہیوی مشینری سے ہوٹل اور ملحقہ دوکانیں گرا دیں گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر آصف چوہان کے مطابق قیمتی کمرشل وقف اہل اسلام اراضی پر لیگی ایم پی اے الیاس چنیوٹی 3 دہائیوں سے قابض تھے۔ ڈپٹی کمشنر خضر افضال کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کیخلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔