سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف شکایات مسترد کردیں

سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف شکایات مسترد ...
سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف شکایات مسترد کردیں

  



اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف شکایات مسترد کردی۔ جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 11 اکتوبر کو ہوا جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس انور کاسی کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیاہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف 4 شکایات تھیں جن پر تفصیلی مشاورت سےفیصلہ ہواکہ جسٹس انور کاسی کے خلاف مس کنڈکٹ کا کیس نہیں بنتا جس کے بعد کونسل نے معزز چیف جسٹس کے خلاف شکایات کو مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو متنازع بیان پر عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی جس کی صدر مملکت سے منظوری کے بعد انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...