” اس نے زبردستی میرا بوسہ لیا تو میں نے کہا کہ میں کنواری ہوں لیکن۔۔۔“ پاکستان کے معروف کامیڈین جنید اکرم پر ایک اور نوجوان لڑکی نے شرمناک الزام لگا دیا

” اس نے زبردستی میرا بوسہ لیا تو میں نے کہا کہ میں کنواری ہوں لیکن۔۔۔“ ...
” اس نے زبردستی میرا بوسہ لیا تو میں نے کہا کہ میں کنواری ہوں لیکن۔۔۔“ پاکستان کے معروف کامیڈین جنید اکرم پر ایک اور نوجوان لڑکی نے شرمناک الزام لگا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جنسی ہراسگی کے خلاف چلنے والی مہم ” می ٹو “ دراصل 2017 میں شروع ہوئی جس نے ایک مرتبہ پھر سے طول اس وقت پکڑا جب بھارتی اداکارہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسگی کے الزاما ت لگائے تاہم اب معر کامیڈین جنید اکرم کیخلاف بھی خواتین میدان میں آ رہیں اور ان کی جانب سے جنسی ہراساں کیے جانے کے واقعات سے پردہ اٹھا رہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تین دن قبل ہی سابق نیوز اینکر اور ٹی وی ہوسٹ رابعہ انعم نے ایک مبہم ٹوئیٹ کرکے ‘می ٹو’ مہم کو پاکستان میں شروع کرنے کا آغاز کردیا تھا۔تاہم اب اس حوالے سے مزید بہادر خواتین سامنے آئی ہیں اور انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے نامناسب واقعات سے پردہ اٹھایا ہے۔
رابعہ انعم نے 9 اکتوبر کو ٹوئیٹ کی تھی ’کچھ لڑکیاں ایک نامور سوشل میڈیا صارف اور کامیڈین کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں جس نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا، اس شخص نے نہ صرف درجنوں لڑکیوں سے جھوٹ کہا بلکہ انہیں خاموش رہنے پر بھی مجبور کیا ہے، کچھ لڑکیاں میرے پاس مدد کے لیے بھی آئیں ہیں، کیا کرنا چاہیے؟‘

بعد ازاں رابعہ سے ان کی ٹویٹ پر صارفین نے سوال کیا کہ وہ اس کامیڈین کا نام سب کے سامنے لائیں، جبکہ کئی افراد نے انہیں اس معاملے کو آگے بڑھانے کا مشورہ بھی دیا۔ان کی اس ٹوئیٹ کے بعد کئی افراد نے کامیڈین اور سوشل میڈیا اسٹار جنید اکرم کا نام بھی لیا۔سدرا عزیز نامی صارف نے لکھا کہ یہ لوگ جس متعلق بات کر رہے ہیں، وہ جنید اکرم ہی ہے۔

رابعہ انعم کی ٹوئیٹ اور لوگوں کی جانب سے جنید اکرم کا نام لیے جانے کے بعد نجی ویب سائٹ ’ڈان امیجز‘ سے بھی کچھ متاثرہ لڑکیوں نے رابطہ کیا اور دعویٰ کیا کہ کس طرح انہیں کامیڈین نے ہراساں کیا۔جنید اکرم پر الزام لگانے والی خواتین خوف کا شکار تھیں، انہیں خدشہ تھا کہ اگر ان کا نام سامنے آگیا تو ان کی ذاتی زندگی کا نہ جانے کیا ہوگا، اس لیے وہ بار بار التجا کرتی رہیں کہ کسی طرح بھی ان کا نام سامنے نہیں آنا چاہیے۔جنید اکرم پر الزامات لگانے والی خواتین کا دعویٰ تھا کہ کامیڈین ان کے ساتھ نہ صرف برا سلوک کرتے رہے، بلکہ ان کے ساتھ نامناسب رویہ اور حرکتیں کرنے سمیت ان سے فحش زبان میں گفتگو بھی کرتے تھے اور مختلف قسم کے مطالبات بھی کرتے تھے۔
ایک نوجوان لڑکی کا کہناتھا کہ ” جب میری جنید اکرم سے پہلی ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھے زبردستی بوسہ دینے کی کوشش کی لیکن میں نے انہیں پیچھے ہٹا دیا اور انہیں واضح طور پر بتادیا کہ ” میں کنواری ہوں اور میرے ساتھ ایسی فحش حرکتیں مت کریں اور یہ سن کر وہ پیچھے ہٹ گئے ۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -