26اضلاع میں ہیلتھ کارڈ جاری کیا جائے گا،صحت کی ٹاسک فورس میٹنگ میں سب سے اہم مسئلہ ہیلتھ کارڈ کا تھا:یاسمین راشد

26اضلاع میں ہیلتھ کارڈ جاری کیا جائے گا،صحت کی ٹاسک فورس میٹنگ میں سب سے اہم ...
26اضلاع میں ہیلتھ کارڈ جاری کیا جائے گا،صحت کی ٹاسک فورس میٹنگ میں سب سے اہم مسئلہ ہیلتھ کارڈ کا تھا:یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر صحت پنجاب یاسمین راشدنے کہا ہے کہ مریضوں اور ڈاکٹرز کے حالات بہتر کرنے کے فیصلے کیے گئے ہیں،26اضلاع میں ہیلتھ کارڈ جاری کیا جائے گا،صحت کی ٹاسک فورس میٹنگ میں سب سے اہم مسئلہ ہیلتھ کارڈ کا تھا۔
فاطمہ جناح میڈیکل کالج میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کاکہنا تھا کہ 1947میں یہ میڈیکل سکول تھا اسی کالج سے پڑھ کرنکلی اب یہ یونیورسٹی ہے،200 نرسز اور100 پیرامیڈیکل اسٹاف کو پوسٹ گریجویشن کی ٹریننگ دیں گے، صحت کی ٹاسک فورس میٹنگ میں سب سے اہم مسئلہ ہیلتھ کارڈ کا تھا،26اضلاع میں یہ کارڈ جاری کیا جائے گا،جنوری تک بیشترحصہ کورکر لیں گے جسے بینظیر انکم سپورٹ کے تحت بانٹیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں کو خود مختار کرنا چاہتے ہیں،پچاس فیصد ہسپتالوں کی فیکلٹی خالی پڑی ہے،کوشش کر رہے ہیں لوگوں کو جاب سیکیورٹی ملے، پبلک سیکٹر کا فیس پیکج نہیں بڑھایا گیا،ایک ڈاکٹرپر70لاکھ روپے خرچ کرتے ہیں،مریضوں اور ڈاکٹرز کے حالات بہتر کرنے کے فیصلے کیے گئے ہیں۔