وزیراعظم کی زیرصدارت سمندر پارپاکستانیوں سے متعلق جائزہ اجلاس،زلفی بخاری کی وزارت کی کارکردگی پربریفنگ

وزیراعظم کی زیرصدارت سمندر پارپاکستانیوں سے متعلق جائزہ اجلاس،زلفی بخاری ...
وزیراعظم کی زیرصدارت سمندر پارپاکستانیوں سے متعلق جائزہ اجلاس،زلفی بخاری کی وزارت کی کارکردگی پربریفنگ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سمندر پارپاکستانیوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے تارکین وطن کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سمندر پارپاکستانیوں سے متعلق ہونے والے جائزہ اجلاس میں معاون خصوصی زلفی بخاری نے وزارت کی کارکردگی پربریفنگ دی۔وزیراعظم عمران خان نے تارکین وطن کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی قومی اثاثہ ہیں ان کے تحفظات دور کیے جائیں اورتارکین وطن کے مسائل حل کرنے کیلئے روڈمیپ جلد مرتب کیاجائے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد


loading...