ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کر ایسا کام کرنے کا اعلان کر دیا کہ سن کر عمران خان سمیت پوری تحریک انصاف شدید پریشان ہو جائے گی کیونکہ

ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کر ایسا کام کرنے کا اعلان کر دیا کہ سن کر عمران خان ...
ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کر ایسا کام کرنے کا اعلان کر دیا کہ سن کر عمران خان سمیت پوری تحریک انصاف شدید پریشان ہو جائے گی کیونکہ

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی ہے اور آج شام کو دونوں پارٹیاں باضابطہ اعلان کریں گی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب میں پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیاہے جبکہ سندھ میں ن لیگ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہو گی تاہم رحیم یار خان اور تاندلیاں والا میں پیپلز پارٹی کے امیدوار انتخاب لڑیں گے اور ان کے مخالف کھڑے ہونے والے ن لیگی امیدوار دستبردار ہو جائیں گے ۔

سیٹ ایڈجسمنٹ کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے اتفاق کر لیاہے اور آج شام آٹھ بجے خواجہ سعد رفیق اور پیپلز پارٹی کے رہنما مشترکہ پریس کانفرنس میں اس کا باضابطہ اعلان کر یں گے ۔

مزید : قومی


loading...