وہ وزیر جس نے اپنی بیٹی کو سرکاری سکول میں داخل کرادیا، نئی تاریخ رقم کردی

وہ وزیر جس نے اپنی بیٹی کو سرکاری سکول میں داخل کرادیا، نئی تاریخ رقم کردی
وہ وزیر جس نے اپنی بیٹی کو سرکاری سکول میں داخل کرادیا، نئی تاریخ رقم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک)  وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے اسمبلی میں کیے گئے اعلان کے مطابق اپنے وعدے پر عمل درآمد کردیا اور  اپنی بیٹی کو سرکاری سکول میں داخل کروا کر نئی مثال قائم کردی۔ 

صوبائی وزیر تعلیم نے اپنی 8 سالہ بیٹی کیف کو حیدرآباد کے گورنمنٹ گرلز میراں سکول میں تیسری جماعت میں داخل کرایا۔اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی بچی کو سرکاری سکول میں داخل کرادیا اب دوسرے اراکین کے لیے امتحان ہے، جب ابتدا منسٹر اور ٹیچر سے ہوگی تو تعلیم کا معیار بھی اچھا ہوگا، سب سے بڑا مسئلہ اونرشپ کا ہے اور شروعات اوپر سے ہوگی تو تعلیم کا معیار بھی اچھا ہوگا،سرکاری سکولوں پر اعتماد بڑھانے کی طرف پہلا قدم ہے، ابھی آغاز ہے اور امید ہے کہ یہ سلسلہ آگے بڑھے گا۔


صوبائی وزیر تعلیم کی صاحبزادی کیف کا کہنا تھا کہ میرے والدین نے سرکاری سکول سے پڑھا اور میں بھی سرکاری سکول سے پڑھنا چاہتی ہوں، آج سکول کا ماحول دیکھ کر بہت اچھا لگا ہے۔