’اب 20 کی بجائے 30 ارب ڈالر آئیں گے اور۔۔۔“وزیراعظم نے پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی

’اب 20 کی بجائے 30 ارب ڈالر آئیں گے اور۔۔۔“وزیراعظم نے پاکستانیوں کو سب سے بڑی ...
’اب 20 کی بجائے 30 ارب ڈالر آئیں گے اور۔۔۔“وزیراعظم نے پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں اس وقت معاشی بحران کا سماءہے اور اس سے نمٹنے کیلئے حکومت نے آئی ایم ایف سے بھی باضابطہ طور پر رجوع کر لیاہے جس کے باعث حکومت کو بھی شدید تنقید کا سامنا ہے تاہم اب عمران خان نے قوم کو امیددلاتے ہوئے بڑی خوشخبری سنا دی ہے ۔

ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح اوورسیز پاکستانیوں کے ایک گروہ سے سیر حاصل ملاقات کا موقع ملا۔ ہم بنکنگ چینلز سے ترسیلاتِ زر کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک خصوصی پیکج کا اعلان کرنے جا رہے ہیں جس کے ذریعے ترسیلاتِ زر کے راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔ فلپائین کامیابی سے یہ کارنامہ سرانجام دے چکا ہے۔

عمران خان کا کہناتھا کہ بیرون ملک سے سرمائے کی ترسیل کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرکے ہم ترسیلاتِ زر نہ صرف 20 ارب ڈالرز سے بڑھا کر کم از کم 30 ارب ڈالرز کرسکتے ہیں بلکہ 40 ارب ڈالرز کی سطح تک لے جانے کے امکانات بھی نہایت روشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں ہم اوورسیز پاکستانیوں کو وطن واپسی کے موقع پر امیگریشن کے حوالے سے درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے بھی خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ پاکستانی سفارتخانوں کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تحفظات مو¿ثر انداز میں دور کرنے کی واضح ہدایات بھی جاری کی جاچکی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ ہماری حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے اثاثوں اور جائیدادوں کا قبضہ مافیا سے مکمل تحفظ بھی یقینی بنائے گی۔

مزید : قومی