آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا معاملہ :الیکشن کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوجوابی خط لکھ دیا

آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا معاملہ :الیکشن کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوجوابی ...
آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا معاملہ :الیکشن کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوجوابی خط لکھ دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی جی پنجاب کی تبدیلی پراسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے خط کے معاملہ پرالیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوجوابی خط لکھ دیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کولکھے گئے جوابی خط میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ آئی جی امجد جاوید سلیمی کی تعیناتی کانوٹیفکیشن آئین کی شق 218 (3) کے تحت معطل کیا گیا ہے اورالیکشن ایکٹ کے تحت بھی نوٹیفکیشن کی معطلی کا اختیار ہے اس لئے الیکشن کمیشن کے احکامات پرعمل درآمد کیاجائے۔خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ تقرری ضروری ہو توکامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے بعد کی جائے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب محمد طاہرکے تبادلے کانوٹس لیتے ہوئے امجد جاوید سلیمی کی تعیناتی کانوٹیفکیشن معطل کردیاتھا۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد