ملکہ برطانیہ کی پوتی شہزادی یوجین کی شادی آج ہوگی

ملکہ برطانیہ کی پوتی شہزادی یوجین کی شادی آج ہوگی
ملکہ برطانیہ کی پوتی شہزادی یوجین کی شادی آج ہوگی

  

لندن (ویب ڈیسک) ملکہ برطانیہ کی پوتی شہزادی یوجین کی شادی آج ہوگی جس کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ کے دوسرے بیٹے شہزادہ اینڈریو ڈیوک آف یارک کی چھوٹی صاحبزادی شہزادی یوجین آج اپنےقریبی دوست اور ایک عام شہری جیک بروکس بینک کی دلہن بننے جا رہی ہیں ۔

شادی کی ریہرسل کے لئے شہزادی یوجین اور ان کے منگیتر جیک نے ونڈسر کاسل کارخ بھی کیا جہاں چند مہینے قبل شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

اس پروقار تقریب میں 850مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔شادی انجام پانے کے بعد بگھی میں سوار ہو کر نو بیاہتا جوڑا عوام کے سامنے سے بھی گزرے گا جن کی ایک نظر دیکھنے کے لئے سینکڑوں افراد ونڈ سر کاسل کے گرد جمع ہونگے۔

بعد ازاں ونڈسر گریٹ پارک میں ریسپشن بھی منعقد کیا جائیگا جہاں مہمانوں کی مزے دار کھانوں سے تواضع کی جائے گی۔شادی کا کیک معروف شیف صوفی کیبٹ نے تیار کیا ہے جو ریڈ ویلویٹ چاکلیٹ کیک ہے اور دلکش پھولوں سے آراستہ ہے ۔

مزید : برطانیہ