پاک آذربائیجان مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس،پاکستان میں میڈ ان آذربائیجان نمائش کرانے پراتفاق

پاک آذربائیجان مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس،پاکستان میں میڈ ان آذربائیجان ...
پاک آذربائیجان مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس،پاکستان میں میڈ ان آذربائیجان نمائش کرانے پراتفاق

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک آذربائیجان مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس وفاقی دارلحکومت میں ہواجس میں پاکستان میں میڈ ان آذربائیجان نمائش کرانے پراتفاق ہوا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پاک آذربائیجان مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں دونوں ممالک نے توانائی اورتجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیاجبکہ پاکستان میں میڈ ان آذربائیجان نمائش کرانے پربھی اتفاق ہوا۔اس موقع پر نائب وزیرتجارت آذربائیجان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے کینو اورچاول خریدیں گے اور آذربائیجان توانائی اورمعدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد