وزیراعظم سے فاٹا کے سینیٹرز کی ملاقات،فاٹاانضمام اورانتظامی امورپرتبادلہ خیال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے فاٹا کے سینیٹرز کے وفدنے ملاقات کی جس میں فاٹاکی مجموعی صورتحال،فاٹاانضمام اورانتظامی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لئے فاٹا کے سینیٹرز کے وفدمیں ہدایت اللہ،ہلال الرحمان،اورنگزیب،تاج محمدشامل تھے جبکہ سینیٹرسجادحسین،حاجی مومن اورمرزاآفریدی نے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر فاٹاکی مجموعی صورتحال،فاٹاانضمام اورانتظامی امورپرتبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فاٹاکے انضمام کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، قبائلی علاقوں میں بلدیاتی نظام کانفاذجلدممکن بنایاجائے گااور قبائلی علاقوں میں دیگرصوبوں کی طرح سہولیات فراہم کریں گے۔