آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کا امکان کیونکہ۔۔۔

آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کا امکان ...
آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کا امکان کیونکہ۔۔۔

  

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئندہ 48گھنٹوں کے دوران دنیا میں انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کا امکان ہے اور اس کی وجہ بڑے بڑے ڈومین سرورز کی معمول کی مرمت ہے ۔

’رشیاءٹوڈے‘کے حوالے سے خلیج ٹائمز نے بتایاکہ ڈومینز کے نام اور آئی پی ایڈریس کی ذمہ دار’انٹرنیٹ کارپوریشن آف اسائین نیم اینڈ نمبرز(ICANN)کرپٹوگرافک کی بدلنے جارہی ہے جو ڈومین نام سسٹم اورانٹرنیٹ ایڈریس بک کی دیکھ بھال کی ذمہ دار ہوتی ہے ‘۔

رپورٹ کے مطابق ان انٹرنیٹ صارفین کوانٹرنیٹ کی بندش کاسامنا کر نا پڑسکتاہے جن کے انٹرنیٹ سروس پروائیڈرز نے اس تبدیلی کیلئے اپنی تیاری یا انتظامات نہیں کیے تاہم اپروپرئیٹ سسٹم سیکیورٹی ایکسٹنشنز کو اینیبل کرکے اس تعطل سے بچ سکتے ہیں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی