جب آپ کسی کا ہاتھ پکڑتے ہیں تو دونوں کے دل۔۔۔ انتہائی حیرت انگیز بات جو آپ کو معلوم نہیں

جب آپ کسی کا ہاتھ پکڑتے ہیں تو دونوں کے دل۔۔۔ انتہائی حیرت انگیز بات جو آپ کو ...
جب آپ کسی کا ہاتھ پکڑتے ہیں تو دونوں کے دل۔۔۔ انتہائی حیرت انگیز بات جو آپ کو معلوم نہیں

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی مصنفین جان لائیڈ، جیمز ہارکین اور اینی میلر نے ایک مشترکہ کتاب مرتب کی ہے جس میں انہوں نے دنیا کی ہزاروں ایسی عجیب اور منفرد باتیں تحریر کی ہیں کہ آدمی سن کر انگشت بدنداں رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق کتاب میں ایک جگہ وہ لکھتے ہیں کہ سائنسی طور پر یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ کوئی شخص کسی دوسرے کے ہاتھ تھام لیتا ہے تو ان دونوں کے دل کی دھڑکن ایک ساتھ چلنے لگتی ہے اور ان کا سانس اور دماغ کی لہریں بھی یکساں ہو جاتی ہیں۔مصنفین کی تحریر کردہ کچھ مزید حیران کن باتیں مندرجہ ذیل ہیں

جو لوگ اکتوبر میں پیدا ہوتے ہیں ان کے 100سال عمر پانے کے امکانات مارچ میں پیدا ہونے والوں کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں۔ آسٹریلیا چاند سے قدرے زیادہ چوڑا ہے۔ معروف ٹی وی شو ’ٹی ویز فرینڈز‘ کے 6مرکزی کرداروں نے شو کے 10سیزنز میں 1ہزار 154کپ کافی پی۔ کہنی کو انگریزی میں Albowکہتے ہیں اور اس کے اندرونی حصے کو Chelidonکہتے ہیں۔ ملکہ برطانیہ ہر غیرملکی دورے پر ایک مخصوص کیتلی ساتھ لے کر جاتی ہیں جس پر مونوگرام بنا ہوتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...