’سعودی عرب پر پابندیاں لگائی جائیں کیونکہ۔۔۔‘ امریکہ سے سعودی عرب کے لئے انتہائی خطرناک خبر آگئی

’سعودی عرب پر پابندیاں لگائی جائیں کیونکہ۔۔۔‘ امریکہ سے سعودی عرب کے لئے ...
’سعودی عرب پر پابندیاں لگائی جائیں کیونکہ۔۔۔‘ امریکہ سے سعودی عرب کے لئے انتہائی خطرناک خبر آگئی

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں واقع سعودی سفارتخانے سے سعودی صحافی جمال خشوگی کی پراسرار گمشدگی اور مبینہ قتل کے معاملے پرسعودی عرب اور ترکی کے تعلقات تو کشیدہ ہو ہی چکے تھے، اب امریکہ سے بھی سعودی عرب کے لیے انتہائی خطرناک خبر آ گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سعودی عرب نے امریکہ کے ساتھ 110ارب ڈالر کے جنگی سازوسامان کی خریداری کے معاہدے کر رکھے ہیں۔ کئی امریکی سینیٹرز پہلے ہی سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کے اس بڑے منصوبے کی مخالفت کر رہے تھے۔ اب جمال خشوگی کے معاملے پر ان کی اس مخالفت میں شدت آ گئی ہے۔ کئی سینیٹرز کا کہنا ہے کہ یمن میں عام شہریوں کی مبینہ ہلاکتوں اور اب جمال خشوگی کی مبینہ ہلاکت پر سعودی عرب کو سزا ملنی چاہیے، جو امریکہ میں رہتا تھا اور اس نے امریکہ میں ’ڈیموکریسی فار عرب ورلڈ‘ کے نام سے ایک سیاسی جماعت بھی بنارکھی تھی۔

رپورٹ کے مطابق سینیٹرز مطالبہ کر رہے ہیں کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث سعودی عرب پر پابندیاں عائد کی جائیں اور اس کو ہتھیاروں کی فروخت کے معاہدے منسوخ کیے جائیں۔تاہم امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ تاحال سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے ان معاہدوں کا دفاع کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ”سعودی عرب ہم سے 110ارب ڈالر کے ہتھیار خرید رہا ہے اور میں نہیں چاہتا کہ اتنی بڑی رقم کو اپنی معیشت میں شامل ہونے سے روک دیا جائے۔ “واضح رہے کہ جمال خشوگی سعودی صحافی ہیں جو ترک وطن کرکے امریکہ اور ترکی میں مقیم تھے۔ چند روز قبل وہ اپنی کچھ دستاویزات لینے سعودی سفارتخانے گئے، جس کے بعد باہر واپس نکلے۔ ترک پولیس کا دعویٰ ہے کہ انہیں سفارتخانے کے اندر قتل کرکے ان کی لاش کے ٹکڑے کر دیئے گئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...