فیس بک نے سینکڑوں پیجز ختم کردئیے کیونکہ۔۔۔ صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی

فیس بک نے سینکڑوں پیجز ختم کردئیے کیونکہ۔۔۔ صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی
فیس بک نے سینکڑوں پیجز ختم کردئیے کیونکہ۔۔۔ صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے گزشتہ صدارتی انتخابات میں فیس بک کے کروڑوں صارفین کا ڈیٹا استعمال کیے جانے کے الزام پر فیس بک کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اب نومبر کوامریکہ میں ایک بار پھر انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور اس بار فیس بک نے انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہوئے 800سے زائد فیس بک پیج ختم کر دیئے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق ان پیجز کو فرضی اور من گھڑت خبریں پھیلانے کی وجہ سے ختم کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ہٹائے گئے اکاﺅنٹس میں 559پیج اور 251سے زائد پروفائلز شامل ہیں۔ فیس بک کے سائبر سکیورٹی پالیسی چیف ناتھینل گلیچر کا کہنا تھا کہ ”یہ اکاﺅنٹس ہماری پالیسیوں کے خلاف روئیے کا مظاہرہ کر رہے تھے اور فرضی خبریں پھیلا رہے تھے، جن کے باعث انہیں ختم کیا گیا۔ ان میں سے کئی جعلی اکاﺅنٹ تھے اور کئی لوگ ایک ہی نام سے ایک سے زائد اکاﺅنٹس چلا رہے تھے اور ان کے ذریعے مختلف گروپوں اور پیجز پر بہت زیادہ تعداد میں پوسٹس کرکے اپنی ویب سائٹس پر ٹریفک بڑھا رہے تھے۔ “