’اب تم نے باؤلنگ کرائی تو تمہاری موت ہوجائے گی‘ وہ باؤلر جسے ڈاکٹر نے باؤلنگ کروانے سے روک دیا کیونکہ۔۔۔

’اب تم نے باؤلنگ کرائی تو تمہاری موت ہوجائے گی‘ وہ باؤلر جسے ڈاکٹر نے باؤلنگ ...
’اب تم نے باؤلنگ کرائی تو تمہاری موت ہوجائے گی‘ وہ باؤلر جسے ڈاکٹر نے باؤلنگ کروانے سے روک دیا کیونکہ۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سڈنی(نیوز ڈیسک) باﺅلر بیچارہ بالنگ نا کروائے تو اور کیا کرے، مگر اس بدقسمت آسٹریلوی باﺅلر کے لئے اب یہ ممکن نہیں رہا۔ جان ہیسٹنگز ٹیسٹ کھلاڑی ہیں اور کئی سال سے سڈنی سکسرز ٹیم کی نمائندگی کر رہے تھے۔ حال ہی میں انہیں ایک عجیب و غریب بیماری لاحق ہو گئی ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اب اگر انہوں نے باﺅلنگ کروائی تو ان کے پھیپھڑے ناکارہ ہو سکتے ہیں۔

میل آن لائن کے مطابق جان ہیسٹنگز کو رواں سال کے بگ بیش لیگ ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنا تھی لیکن اب جبکہ ڈاکٹر ان کی بیماری کا پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں تو انہیں کرکٹ کے میدان سے دور رہنا ہوگا۔ بتیس سالہ ٹیسٹ پلیئر کا کہنا تھا کہ کرکٹ سے دور رہنا ان کے لئے انتہائی صدمہ خیز تجربہ ثابت ہورہا ہے۔

ریڈیو سپورٹس نیشنل سے بات کرتے ہوئے جان نے بتایا کہ ”جب بھی میں باﺅلنگ کروانے کی کوشش کرتا ہوں تو مجھے شدید کھانسی کے دورے پڑنے لگتے ہیں جس میں خون بھی آتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر میں نے اس حالت میں باﺅلنگ کروانے کی کوشش کو تو پھیپھڑوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے جو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔“

مزید : کھیل