نابلس ،خطرناک اسرائیلی گینگ فلسطینی بچوں کے اغوا میں ملوث

نابلس ،خطرناک اسرائیلی گینگ فلسطینی بچوں کے اغوا میں ملوث
نابلس ،خطرناک اسرائیلی گینگ فلسطینی بچوں کے اغوا میں ملوث

  



نابلس (صباح نیوز)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی بچوں کے اغوا کی سازشوں کے پیچھے ایک خطرناک یہودی گینگ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں اللبن کے مقام سے ایک فلسطینی بچے کے اغوا کی کوشش کی گئی مگر فلسطینی شہریوں نے بچے کے اغوا کی سازش ناکام بنا دی۔اللبن کے مقامی فلسطینی عہدیدار سامر عویس نے مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فلسطینی بچوں کے اغوا کی سر عام کوششیں کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک مقامی سکول کے گراؤنڈ میں کھیلنے والے بچوں کو یہودی آبادکاروں کے ایک گروپ نے اغوا کرنے کی کوشش کی مگرمقامی شہریوں نے اغوا کی واردات ناکام بنا دی۔

سامر عویس نے کہا کہ یہودی آباد کاروں نے 10 سالہ بچے کو اغوا کر کے ایک یہودی کالونی میں لے جانے کی کوشش کی مگر فلسطینیوں نے یہودی شرپسندوں کا تعاقب کیا۔ فلسطینیوں کو پیچھے آتے دیکھ کر یہودی آباد کار بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔مقامی فلسطینیوں نے کہا کہ ان کے بچوں کو یہودی آباد کاروں کی طرف سے سخت خطرات ہیں۔ جس گروپ نے بچے کے اغوا کی کوشش کی ہے وہ اس سے قبل فلسطینیوں کی املاک پر حملوں میں ملوث رہا ہے اور بچوں کے اغوا اور انہیں قتل کرنے جیسے سنگین جرائم میں بھی ملوث رہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...