انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی،فاروق ستار نہیں :وسیم اختر

انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی،فاروق ستار نہیں :وسیم اختر
انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی،فاروق ستار نہیں :وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے فاروق ستار پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی کوئی کارکن اس کا مطالبہ کر سکتا ہے ،پتا نہیں انہوںنے کس حیثیت سے انٹرا پارٹی الیکشن کا مطالبہ کردیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور میئرکراچی وسیم اخترنے فاروق ستار کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی،کوئی کارکن مطالبہ کرسکتا ہے کہ انٹر پارٹی الیکشن کرائے جائیں،پتانہیں کس حیثیت میں فاروق ستار نے مطالبہ کیا،فاروق ستار پارٹی سے استعفادے چکے ہیں،عام انتخابات میں ایم کیو ایم کاایسا برا حال نہیں ہوا،عام انتخابات سے کہیں زیادہ بہتر نتائج بلدیاتی انتخابات میں حاصل کریں گے۔
واضح رہے ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سربراہ فاروق ستار نے کہا تھاکہ جس قدرجلدممکن ہوانٹراپارٹی الیکشن کاانعقادکیا جائے اورتمام کارکنوں اورذمے داروں کو5فروری کی پوزیشن پربحال کیا جائے جبکہ پارٹی کے کارکنوں سے تازہ رائے لی جائے،پارٹی تباہی کے راستے پرچل پڑی ہے،25 جولائی کے الیکشن میں پارٹی17سے 4سیٹوں پرپہنچ گئی۔