ڈالر کا ریٹ دوبارہ کتنا کم ہو گیا؟ جان کر پاکستانی خوش ہو جائیں گے

ڈالر کا ریٹ دوبارہ کتنا کم ہو گیا؟ جان کر پاکستانی خوش ہو جائیں گے
ڈالر کا ریٹ دوبارہ کتنا کم ہو گیا؟ جان کر پاکستانی خوش ہو جائیں گے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں سال میں دوسری بار کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ڈالر کی قیمت میں 1 اعشاریہ 2 فیصد کمی ہوئی جس سے انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 87 پیسے سستا ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز“ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 131 روپے 93 پیسے کی سطح پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے کی کمی سے 133 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ ڈالر سستا ہونے سے بیرونی قرضوں میں 175 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستانی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آنے والے رد و بدل کی وجہ سے تاجروں اور کاروباری حضرات میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں اشیائے خورو نوش کے علاوہ ضروریات زندگی کی مختلف اشیا کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا جس کی وجہ سے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، روزمرہ استعمال کی جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں زیادہ تر کا تعلق کھانے پینے سے تھا۔

مزید : قومی /بزنس /علاقائی /سندھ /کراچی