ہیروئن کے کیپسولز نگلنے والا مسافر اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار

ہیروئن کے کیپسولز نگلنے والا مسافر اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار
ہیروئن کے کیپسولز نگلنے والا مسافر اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار

  



اسلام آباد(صباح نیوز) اینٹی نارکوٹیکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک مسافر کو گرفتار کر لیا جس نے بعد میں ہیروئن کے 80 کیپسول نگلنے کا اعتراف کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اے این ایف نے مشکوک حرکات کرنے والے ایک مسافر کو روک کر اس سے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ مسافر نے ہیروئن کے 80 کیپسولز نگل رکھے ہیں۔مسافر رحمت اللہ خان قطر ایئرلائن کی پرواز کیو آر 633 سے دوحا جارہا تھا۔ اے این ایف نے ہنگو کے رہائشی رحمت اللہ کو باقاعدہ گرفتار کرکے سیل منتقل کردیا۔ مسافر سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...