امریکا میں سمندری طوفان ’’ مائیکل ‘‘ نے 7افراد کی جان لے لی

امریکا میں سمندری طوفان ’’ مائیکل ‘‘ نے 7افراد کی جان لے لی
امریکا میں سمندری طوفان ’’ مائیکل ‘‘ نے 7افراد کی جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فلوریڈا (صباح نیوز)امریکا میں شدید سمندری طوفان مائیکل سے شمالی کیرولائنا میں بھی1 شخص ہلاک ہوگیا جس کے بعد طوفان کے نتیجے میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7ہوگئی ۔ 
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان مائیکل فلوریڈا میں تباہی مچانے کے بعد شمالی کیرولائنا پہنچ چکا ہے، تاہم اس کی شدت پہلے کی نسبت کم ہوگئی ۔ کیرولائنا کے علاقے سٹیٹس ول(statesville) میں درخت ایک گاڑی پر گرنے سے 38 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔اِس سے پہلے جب طوفان فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تو اس کی شدت انتہائی درجے کے طوفان سے صرف ایک درجہ کم تھی۔فلوریڈا میں طوفان سے 6ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے، طوفان کے بعد ہر طرف تباہی و بربادی کے مناظر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پین ہینڈل کا علاقہ طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں کئی علاقے صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ان علاقوں میں سڑکیں طوفانی ہواؤں کے باعث اکھڑنے والے درختوں، کھمبوں اور مکانات کے ملبے سے بند ہو گئیں جبکہ کئی نشیبی ساحلی علاقوں میں اب تک پانی کھڑا ہے۔ حکام کے مطابق فلوریڈا ، الاباما اور جارجیا کے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں چار لاکھ سے زائد گھر بدستور بجلی سے محروم ہیں۔