”وزیراعظم اب اسد عمر پر غصہ ہیں لیکن ہم تو۔۔۔“ وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر پر برہمی کا اظہار کیا تو ریحام خان نے ایسی بات کہہ دی کہ اسد عمر کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی

”وزیراعظم اب اسد عمر پر غصہ ہیں لیکن ہم تو۔۔۔“ وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر ...
”وزیراعظم اب اسد عمر پر غصہ ہیں لیکن ہم تو۔۔۔“ وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر پر برہمی کا اظہار کیا تو ریحام خان نے ایسی بات کہہ دی کہ اسد عمر کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزریاعظم عمران خان نے غیر رسمی اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اقتصادی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے اور روشن مستقبل کی نوید سنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اسد عمر کو ہوم ورک مکمل کر کے رکھنا چاہئے تھا کیونکہ ٹھوس پالیسی نہ ہونے کے باعث عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کیلئے پس و پیش کی پالیسی سے بھی نقصان ہوا۔

اجلاس کی خبر سامنے آئی تو وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ٹوئٹر پر ایسا پیغام جاری کر دیا ہے کہ ہر پاکستانی ہی ہکا بکا رہ جائے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسد عمر نے انہیں اندھیرے میں رکھا اور ان کے پاس کبھی بھی کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں تھا اور ان کی وجہ سے مجھے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعظم نے ہماری بات کیوں نہ سنی تھی؟ ہم کئی سالوں سے انہیں بتا رہے تھے کہ اسد عمر ’جینئیس‘ نہیں ہیں۔“

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس