کیا آپ کو نوکیا کا یہ فون یاد ہے؟ اب یہ دوبارہ آرہا ہے، قیمت کتنی ہے؟ جان کر آپ کا بھی دل خریدنے کو کرے گا

کیا آپ کو نوکیا کا یہ فون یاد ہے؟ اب یہ دوبارہ آرہا ہے، قیمت کتنی ہے؟ جان کر آپ ...
کیا آپ کو نوکیا کا یہ فون یاد ہے؟ اب یہ دوبارہ آرہا ہے، قیمت کتنی ہے؟ جان کر آپ کا بھی دل خریدنے کو کرے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(نیوز ڈیسک)ماضی کی مشہور فلم ”میٹرکس“ سے شہرت پانے والا ”کیلا فون“ یعنی کیلے کی طرح دکھائی دینے والا نوکیا کمپنی کا مشہور موبائل فون آپ کو ضرور یاد ہو گا۔ یہ اپنی منفرد شکل اور رنگت کے باعث بہت مقبول تھا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ عنقریب یہ ایک بار پھر مارکیٹ میں آنے والا ہے۔ نوکیا کمپنی اسے پرانی شکل لیکن نئے فیچرز کے ساتھ تقریباً 10 ہزار روپے میں متعارف کروانے جا رہی ہے۔

”کیلا فون“ جس کا اصل نام نوکیا 8110 تھا، پہلی بار 1999ءمیں متعارف کروایا گیا تھا۔ اس کی پیلی رنگت اور خمدار شکل کی وجہ سے ہی اسے Bnana Phone کا نام دیا گیا تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اب اس فون کو 4Gٹیکنالوجی اور دیگر جدید ترین فیچرز کے ساتھ متعارف کروایا جا رہا ہے۔ اس کی شکل و صورت بالکل 19 سال قبل لانچ کیے جانے والے فون جیسی ہوگی لیکن فیچرز نئے اور جدید ہوں گے۔

نئے 8110میں کوالکوم سنیپ ڈریگن 205پروسیسر استعمال کیا گیا ہے۔ یہ 1.1گیگا ہرٹز کورٹیکس A7کور پروسیسر ہے۔ اس فون کی ریم 512MB ہے جبکہ اندرونی سٹوریج 4GBہے۔ اس میں دو میگا پکسل کا کیمرہ ہے جبکہ سکرین کا سائز 2.4انچ ہے۔ میموری کارڈ کے ذریعے اس کی میموری 32GBتک بڑھائی جا سکتی ہے۔ نئے فون میں 4Gکے علاوہ وائی فائی ، بلیوٹوتھ 4.1، مائکرویو ایس بی 2اور ہیڈ فون جیک بھی موجود ہوگا۔ اس کی بیٹری 1500mAhہے جو تقریباً 25 دن کا سٹینڈ بائی ٹائم اور نو گھنٹے کا ٹاک ٹائم دے سکتی ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی