جرمنی میں سیاحوں کی بس کو حادثہ، 35 افراد زخمی

جرمنی میں سیاحوں کی بس کو حادثہ، 35 افراد زخمی
جرمنی میں سیاحوں کی بس کو حادثہ، 35 افراد زخمی

  



برلن (صباح نیوز) جرمنی میں مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی بس کو حادثے پیش آنے کے نتیجے میں 35افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9کی حالت تشویش ناک ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی بس کو حادثے پیش آنے کے نتیجے میں 35افراد زخمی ہو گئے،جس وقت حادثہ پیش آیا بس میں آسٹریلیا، کینیڈا اور امریکا سے تعلق رکھنے والے 30سیاح سوار تھے۔رپورٹ کے مطابق بس کار ٹائرز سے لدے ہوئے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، بس حادثے کے 5 زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا،حادثے میں زخمی ہونے والے 35 افراد میں سے 9 افراد کے زخم شدید نوعیت کے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...