فیصل آباد :ایف آئی اے نے غیر قانونی عمرے کاویزہ لگوانے والےباپ بیٹے کو گرفتار کر لیا

فیصل آباد :ایف آئی اے نے غیر قانونی عمرے کاویزہ لگوانے والےباپ بیٹے کو ...
فیصل آباد :ایف آئی اے نے غیر قانونی عمرے کاویزہ لگوانے والےباپ بیٹے کو گرفتار کر لیا

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد کے علاقہ جھنگ روڈ پر ایف آئی اے نے کارروائی کر تے ہو ئے غیر قانونی عمرے کے ویزوں کا کاروبار کر نے والےباپ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 25 پاسپورٹس اور لاکھوں روپے کی رقم بھی برآمد ہو ئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد نے غیر قانونی عمرے کاویزہ لگوانے والے باپ بیٹے کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پکڑنے جانے والے ملزمان سے سے25پاکستانی پاسپورٹس اور لاکھوں روپے کی نقدی برآمد ہو ئی ہے،ایف آئی کے مطابق ملزمان غیر قانونی طور پر عمرہ ویزہ دلواتے تھے اور شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجتے تھے۔

مزید : جرم و انصاف