لاہور:14 سالہ بچی سےاغوا کے بعد اجتماعی جنسی زیادتی ،پولیس کا ملزمان کے خلاف کارروائی کر نے سے انکار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقہ میں اوباش ملزمان نے14سالہ بچی کو اغواکرنے کے بعد اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے اور بعد ازاں اس پر تشدد بھی کیا ہے ،لواحقین نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی کر نے کی بجائے صلح کرنے پر زور دے رہی ہے۔
اب تک نیوز کے مطابق تھانہ نواب ٹاون کے علاقہ میں بااثر افراد نے14سال لڑکی کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا یا ہے،متاثرہ لڑکی کے ورثاء کا کہنا ہے کہ دوروز قبل ثریا کو بااثر افراد نے مبینہ طور پر اغواء کیا تھا۔ تین افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ثریا پر تشدد بھی کیا،پولیس نے ساز باز کر کے مرکزی ملزم کو چھوڑ دیا ہے اوربچی کامیڈیکل ٹیسٹ کروائے بغیر گھر بھیج دیا ہے۔