”سعودی عرب نے پیسوں کے بدلے جو مانگا وہ۔۔۔“ معروف صحافی خاور گھمن نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

”سعودی عرب نے پیسوں کے بدلے جو مانگا وہ۔۔۔“ معروف صحافی خاور گھمن نے ایسی ...
”سعودی عرب نے پیسوں کے بدلے جو مانگا وہ۔۔۔“ معروف صحافی خاور گھمن نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی خاور گھمن نے کہاہے کہ مفت میں پیسے کوئی نہیں دیتا ، سعودی عرب نے پیسوں کے بدلے جو مانگاپاکستان نہیں دے سکتاتھا ،حکومت کو مجبوری کے عالم میں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے خاور گھمن نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ سعودی عرب نے پیسے دینے ہیں تو پیسے کوئی مفت نہیں دیتا ، سعودی عرب نے پیسوں کے بدلے کچھ مانگا جو پاکستان نہیں دے سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مجبوری کے عالم میں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ، چارٹرڈ آف اکا نومی اگر 2013میں کیا جاتا تو اس کی سمجھ آتی لیکن مسلم لیگ ن کو پتہ تھا کہ ہم جوملک چھوڑ کرجارہے ہیں اس کے پلے کچھ نہیں ہے ۔ میڈیا کوپرانی حکومتوں کوچھوڑنا چاہئے اور عوام کویہ بتانا چاہئے کہ نئی حکومت یہ کرنے جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے شدید قسم کی بد انتظامی کی ہے اور ہر ڈیپارٹمنٹ میں بے ضابطگی کی گئی اور وہا ں پر مارکیٹ بنوا دی گئی ، ان پر جتنے بھی الزامات ہیں ان کوجھٹلایا نہیں جا سکتا ۔

مزید : قومی