حامد میر نے جی این این بھی چھوڑ دیا، اب کس چینل میں گئے؟ جواب پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ نگار اور سینئر صحافی حامدمیر نے نجی ٹی وی چینل ’’جی نیوز ‘‘کی صدارت کو خیر آباد کہتے ہوئے اپنے ’’آبائی مسکن‘‘جیو نیوز نیٹ ورک کے ساتھ دوبارہ منسلک ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے معروف سینئر ترین صحافی اور اینکر پرسن حامد میر دو ماہ قبل نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے ساتھ اپنی طویل رفاقت ختم کرتے ہوئے نئے ٹی وی چینل ’’جی این این ‘‘کے ساتھ بطور صدر منسلک ہو گئے تھے ،اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی ملک بھر میں حیرت کا اظہار کیا گیا تھا کیونکہ حامد میر کا جیو نیوز کے آغاز سے اس کے بانی ارکان میں شمار ہوتا تھا،اس سے قبل ملک میں درجنوں نئے ٹی وی چینل منظر عام پر آئے تاہم حامد میر جیو نیوز میں ہی رہے تاہم حامد میر کی جیو نیوز سے ’’جی نیوز ‘‘ میں شمولیت پر بعض صحافتی حلقوں میں سوال بھی اٹھائے گئے تھے اور کہا جا رہا تھا کہ حامد میر جلد ہی اپنے ’’اصل گھر ‘‘ میں لوٹ آئیں گے اور یہ بات اس وقت سچ ثابت ہوئی جب دو ماہ بھی نہیں گذرے اور حامد میر نے ایک بار پھر جی این این کو ’’داغ مفارقت‘‘ دیتے ہوئے جیو نیوز کو دوبارہ جوائن کر لیا ہے۔حامد میر کی جیو نیوز میں دوبارہ شمولیت پر اسی چینل کے معروف اینکر اور سینئر صحافی شاہزیب خانزادہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے خیر مقدم کیا ہے ۔دوسری طرف باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ حامد میر جیو نیوز پر اپنا معروف نیوز شو ’’کیپٹل ٹاک‘‘15اکتوبر بروز سوموار سے شروع کر رہے ہیں اور یہ شو اپنے پرانے مقررہ اوقات میں ہی آن ائیر ہوا کرے گا ۔ معروف صحافی و اینکرپرسن منیب فاروق نے بھی حامد میر کے واپس جیو نیوز کیساتھ منسلک ہونے کی تصدیق کی اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہیں خوش آمدید بھی کہا۔
واضح رہے کہ حامد میر کے جی این این نیوز چھوڑنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔