حکومت نےعوام کاجینامشکل کردیا،ملک چلاناعمران خان کےبس کی بات نہیں:حمزہ شہباز

حکومت نےعوام کاجینامشکل کردیا،ملک چلاناعمران خان کےبس کی بات نہیں:حمزہ ...
 حکومت نےعوام کاجینامشکل کردیا،ملک چلاناعمران خان کےبس کی بات نہیں:حمزہ شہباز

  

کھیوڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نےعوام کاجینامشکل کردیا ہے، ملک چلاناعمران خان کےبس کی بات نہیں ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق حمزہ شہباز نے کھیوڑہ میں جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ عمران خان ووٹ پرڈاکاڈال کروزیر اعظم بن گئے ہیں،  نوازشریف نےملک سےلوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا اورملک میں بجلی کےمنصوبےشروع کیے تھے، مسلم لیگ(ن) کےدورمیں موٹرویز کا جال بچھاگیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 2013 میں قوم سےکیےوعدےپورےکیے، ملکی ترقی کےلئےنوازشریف نے قوم سےچندہ نہیں مانگا تھا،عمران خان کی وجہ سےمعاشی بحران پیداہوا ہے،عمران خان یوٹرن لینےکےماہرہیں، حکومت نےکہابجلی،گیس مہنگی نہیں ہوگی اگلےروزمہنگی ہوگئی،عمران خان نےکہاتھاآئی ایم ایف سےقرضہ نہیں لوں گا،حمزہ شہباز نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نےعوام کاجینامشکل کردیا ہے، ملک چلاناعمران خان کےبس کی بات نہیں ہے۔

مزید : قومی