عمران خان کااسد عمر کی پالیسی پر تحفظات کا اظہار پریشانی کے بعد پھر پریشانی ہے :سلمان غنی

عمران خان کااسد عمر کی پالیسی پر تحفظات کا اظہار پریشانی کے بعد پھر پریشانی ...
عمران خان کااسد عمر کی پالیسی پر تحفظات کا اظہار پریشانی کے بعد پھر پریشانی ہے :سلمان غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ اگر وزیر اعظم عمران خان خود اپنے وزیر خزانہ اسد عمر کی معاشی پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہیں تو یہ پریشانی کے بعد پھر پریشانی کی بات ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ سلمان غنی نے کہا کہ اگر وزیر اعظم عمران خان خود اپنے وزیر خزانہ اسد عمر کی معاشی پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہیں تو یہ پریشانی کے بعد پھر پریشانی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ تھا کہ عمران خان کی حکومت بن رہی ہے اور یہ ساری دنیا کوپتہ تھا، اس لئے عمران خان کوچاہئے تھا کہ حکومت کیلئے قبل از وقت تیاری کرتے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب ہونا چاہئے لیکن خوف وہراس کی فضاءپیدا نہیں کرنی چاہئے کیونکہ خوف وہراس کی فضاءپیدا کرنے سے ملک کونقصان ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مجاہد کامران کو جیسے ہتھکڑی لگائی گئی ہے اس دنیا میں پاکستان کی اچھی تصویر نہیں گئی ۔

مزید :

قومی -