افغانستان میں بم دھماکہ ، 13 افراد ہلاک ، 4 زخمی 

افغانستان میں بم دھماکہ ، 13 افراد ہلاک ، 4 زخمی 
افغانستان میں بم دھماکہ ، 13 افراد ہلاک ، 4 زخمی 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کابل(آن لائن) افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں 13افراد ہلاک اور 4زخمی ہو گئے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی خطے کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ صوبہ فاریاب کے ضلع پشتو نکوٹ میں ہلاک خیز بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 13افراد ہلاک جبکہ 4زخمی ہو گئے ۔ ہلاک ہونے ولاوں میں 9طالبان بھی شامل ہیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ بم دھماکے کا نشانہ پولیس کا ایک گشتی قافلہ تھا ۔واضح رہے کہ تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے بم حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی