”سعودی عرب کو یہ چیز دیدیتے تو شائد پیسے مل جاتے“ ایاز امیر نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ جائے گا

”سعودی عرب کو یہ چیز دیدیتے تو شائد پیسے مل جاتے“ ایاز امیر نے ایسی بات کہہ ...
”سعودی عرب کو یہ چیز دیدیتے تو شائد پیسے مل جاتے“ ایاز امیر نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو (ڈیلی پاکستان آن لائن )تجزیہ کار ایاز میر نے کہاہے کہ اگر ہم نے سعودی عرب کودو جزیرے دینے ہوتے تو شائد وہ ہمیں پیسے دے دیتے لیکن یہاں پر کوئی السیسی نہیں ہے ، معیشت ہمارا بڑا مسئلہ ہے ، اس لئے حکومت کو آغاز بھینسوں، گاڑیوں اور ہاﺅسز سے نہیں شروع کرنا چاہئے تھا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک “ میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز میرنے کہا کہ معیشت ہمارا بڑا مسئلہ ہے ، اس لئے حکومت کو آغاز بھینسوں، گاڑیوں اور ہاﺅسز سے نہیں شروع کرنا چاہئے تھا ، اسد عمر آئی ایم ایف کے اکھاڑے میں نئے آئے ہیں اور ان سے کرسٹین کے مقابل کھڑے بھی نہیں ہوا جارہا تھا، اب عوام دیکھتی ہے کہ جب حکومت یہ فیصلہ نہیں کرسکتی کہ پنجاب کا آئی جی کون ہوگا تو معیشت کوکیسے درست کرے گی ، اس سے حکومت پر اعتماد میں کمی ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سوائے چار کے ٹولے کے سب اقتصادی ماہرین کہہ رہے تھے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب کودوجزیرے دینے ہوتے تو شائد وہ پیسے دے دیتے لیکن یہاں پر کوئی السیسی نہیں ہے ، معاشی معاملات کاحکومت کی جانب سے غلط اندازہ لگایا گیا ۔

مزید :

قومی -