”اگر بدحالی سے بچنا ہے تو فوراً یہ کام کردیں ورنہ۔۔۔“ ہارون الرشید نے ایسا مشورہ دیدیا کہ وزیراعظم عمران خان سوچ میں پڑ جائیں گے

”اگر بدحالی سے بچنا ہے تو فوراً یہ کام کردیں ورنہ۔۔۔“ ہارون الرشید نے ایسا ...
”اگر بدحالی سے بچنا ہے تو فوراً یہ کام کردیں ورنہ۔۔۔“ ہارون الرشید نے ایسا مشورہ دیدیا کہ وزیراعظم عمران خان سوچ میں پڑ جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ہار ون الرشید نے کہاہے کہ معاشی بدحالی سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ جتنی جلد ممکن ہو وہ ادارے جوخسارے کا باعث بن رہے ہیں ان کی نجکاری کردی جائے، تحریک انصاف میں خوش فہمی کی انتہا تھی کہ اوورسیز پاکستانی پیسہ بھیج دیں گے یا دوست ممالک مدد کیلئے آجائیں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ پہلے ترجیحات کا تعین کرنا ہوتا ہے اور پھر درست فیصلے کرناہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں خوش فہمی کی انتہا تھی کہ اوورسیز پاکستانی پیسہ بھیج دیں گے یا دوست ممالک مدد کیلئے آجائیں گے لیکن سعودی عرب کی طرف سے یمن پر مدد کے لئے جیسے تقاضا کیا جاتاہے وہ پاکستان نہیں کرسکتا اور چائنہ بھی ایک حد سے زیادہ مدد نہیں کرسکتا ،انہوں نے کہا کہ اب مزید معاشی بدحالی سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ جتنی جلد ممکن ہو وہ ادارے جوخسارے کا باعث بن رہے ہیں ان کی نجکاری کردی جائے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ معیشت کو سیاست سے غلط ملط نہیں کرنا چاہئے ، عمران خان نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے حوالے سے خودکشی کی بات بہت پہلے اور ایک مخصوص تناظر میں کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی اچھی شہرت تھی ان کوگرفتار کیاگیا مگر ان کی تذلیل نہیں کی جانی چاہئے ۔

مزید : قومی