حکومت نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کو زوردار جھٹکا دیدیا، ایسی پابندی لگا دی کہ (ن) لیگی صفوں میں کھلبلی مچ گئی

حکومت نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کو زوردار جھٹکا دیدیا، ایسی پابندی ...
حکومت نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کو زوردار جھٹکا دیدیا، ایسی پابندی لگا دی کہ (ن) لیگی صفوں میں کھلبلی مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب کی درخواست پرمسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعدرفیق اوران کے بھائی سلمان رفیق کےپاسپورٹ بلاک کرتے ہوئے ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دئیے گئے ہیں۔ 

دنیا نیوز کے مطابق پاسپورٹ اینڈامیگریشن ڈائریکٹوریٹ نے نیب کی درخواست پر کارروائی کر تے ہو ئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کے علاوہ چیئرمین پیراگون سٹی قیصرامین بٹ کاپاسپورٹ بھی بلاک کردیاہے،ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ عثمان نواز  نے تینوں افراد کے پاسپورٹ بلاک کرنے کے حوالے سے خط نیب لاہور اور دیگر محکموں کو ارسال کر دیا ہے،جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق بلیک لسٹ کیے گئے تینوں افراد کو پاسپورٹ کا اجراء ڈائریکٹوریٹ جنرل کی منظوری کے بغیر نہیں کیا جاسکتا۔یاد رہے کہ نیب نے پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل دونوں بھائیوں کوطلب کررکھاہے، نیب نےپاسپورٹ اینڈامیگریشن ڈائریکٹوریٹ کودرخواست دی تھی،جس پر کارروائی کر تے ہو ئے ان کے پاسپورٹ بلاک کر دیے گئے ہیں ،  پاسپورٹ اینڈامیگریشن ڈائریکٹوریٹ نےچیئرمین پیراگون سٹی قیصرامین بٹ، خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کے نا م ای سی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل میں پہلے ہی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو گرفتار کر چکی ہے جبکہ اس سے قبلفواد حسن فواد، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ، بلال قدوائی، امتیاز حیدر، شاہد شفیق، اسرار سعید اور عارف بٹ کو نیب نے اسی کیس میں گرفتار کیا تھا جبکہ دو ملزمان اسرار سعید اور عارف بٹ ضمانت پر رہا ہیں۔



مزید :

قومی -