”ماشاءاللہ! تم کمال ہو اور تم۔۔۔“ عامر لیاقت نے دوسری اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا کہا اور پھر طوبیٰ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہر بیوی اپنے شوہر سے کہے گی”عامر لیاقت سے ہی کچھ سیکھ لو“
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف مذہبی سکالر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری شادی کا انکشاف ہوا تو ہر کوئی حیران رہ گیا اور طرح طرح کے تبصروں کا سلسلہ چل نکلا۔
پہلے تو عامر لیاقت نے اس حوالے سے کوئی بات نہ کی مگر جب الیکشن کمیشن نے انہیں طلب کیا تو انہوں نے دوسری شادی کا اعتراف تو کر لیا مگر ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کیا کہ ابھی صرف نکاح ہوا ہے اور رخصتی باقی ہے تاہم اس سارے معاملے کی وجہ سے رخصتی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
گزشتہ روز بچیوں کا عالمی دن منایا گیا اور اس موقع پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی ’واہ، واہ‘ کرنے لگا۔
ڈاکٹر عامر لیاقت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”ماشاءاللہ تم بہت مضبوط، امتیازی خصوصیات کی حامل اور پرعزم ہو۔ ایک وفاشعار خاتون مطالبہ نہیں کرتی بلکہ شکر ادا کرتی ہے اور ایک مخلص مرد وعدہ نہیں کرتا بلکہ کر کے دکھاتا ہے۔ نرم مزاجی اور مضبوطی ایک بہترین امتراج ہے، اور وہ تم ہو!!!“
ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے دوسری اہلیہ کیلئے اتنا پیار دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے شروع کر دئیے لیکن ان کی یہ پوسٹ جب طوبیٰ انور نے دیکھی تو ایسا جواب دیدیا کہ عامر لیاقت کے گال بھی شرم سے لال ہو گئے ہوں گے۔ طوبیٰ انور نے لکھا ”واﺅ۔۔۔ یہ بہت ہی خاص ہے!!! میری بہت عزت افزائی کی آپ نے۔ آپ کے مخلصانہ الفاظ اور حوصلہ ہی میرے لئے سب کچھ ہے۔ مجھ پر ہمیشہ اعتماد کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ انشاءاللہ آپ کو ہمیشہ مجھ پر فخر ہو گا۔۔۔ مجھے آپ سے پیار ہے۔“